ایکو لوجی جرنل میں شائع شدہ آسٹریلین انسٹیٹیوٹ آف میرین سائنس کی ایک تحقیق کو شائع کیا گیا جس میں انکشاف کیا گیا سمندری گھاس وہیل شارک کی غذا میں شامل ہے ۔
وہیل شارک سب سے بڑا سمندری جانور ہے جو 18 میٹر تک لمبی ہوسکتی ہے ۔ جس کے بارے میں آج تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ گوشت خور ہے ۔
اب وہیل شارک کو دنیا کا سب سے بڑا اومنی ورس ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اومنی وورس ایسے جاندار ہوتے ہیں جو بیک وقت سبزی اور گوشت خور ہوتے ہیں جیسے انسان ۔
وہیل شارک سے قبل ریچھ کو دنیا کا سب سے بڑا اومنی وورس مانا جاتا تھا ۔