The news is by your side.

دورہ پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ کے دستہ کا اعلان

کیوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے لئے ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ اعلامیہ میں 32 رکنی ٹیم کے نام درج ہیں ۔ تاہم ان ناموں میں کپتان کین ولیم سن ، ٹم ساؤتھی اور بولٹ جیسے کھلاڑیوں کے نام موجود نہیں ہیں ۔

مارٹن گپٹل ، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور میٹ ہنری دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کا دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ۔

کپتان ٹام لیتھم ، ٹوڈ ایسٹل ، ٹام بلنڈل ، کولن ڈی گرینڈ ہوم ، فن ایلن ، ہمیش بینٹ ، مارک چیپمن ، میٹ ہنری ، مارٹن گپٹل ، اعجاز پٹیل ، ڈیرل مچل ، بین سینرز ، بلئیر ٹکنر ، اش سودھی ، اور ول ینگ ۔

کیوی ٹیم کے کھلاڑی آئندہ ماہ پاکستان پہنچیں گے ۔ ٹی 20 سیریز کے پانچ میچوں کا آغاز 25 ستمبر سے ہوگا ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

تبصرے بند ہیں.