The news is by your side.

رمیز راجہ نئے پی سی بی سربراہ ہوسکتے ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کی مدت ملازمت میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے رمیز راجہ کو نیا سربراہ مقرر کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

وزیر اعظم نے احسان مانی اور رمیز راجہ سے ملاقات کی اور اس ضمن میں تبادلہ خیال کیا ۔ موجودہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ وزیر اعظم نے بھی اس حوالہ سے ان کی خدمات میں توسیع کو نامناسب خیال کیا اور نئے سربراہ کے لئے رمیز راجہ کا انتخاب کیا۔

رمیز راجہ کرکٹ کمینٹری کا ایک بڑا نام ہیں ۔ اپنے 13 سالہ کرکٹ کیرئیر میں انہوں نے 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اس کے علاوہ 198 ایک روزہ میچ ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔ 57 ٹیسٹ اننگز میں ان کی صرف 2 سینچریاں ہیں اور ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 9 سینچریاں اسکور کیں ۔ یاد رہے کہ رمیز 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔

 

تبصرے بند ہیں.