اداکارہ کبری خان نے اپنی اداکارانہ جوہر کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈرامہ کی شوٹنگ میں رونے والے سین بغیر گلیسرین کے عکس بند کرواتی ہیں ۔ سین پڑھکر صورتحال کو اتنا طاری کرتی ہوں کے دل اس صورتحال سے متاثر ہوجاتا ہے اور خود بخود آنسو نکل آتے ہیں ۔ کبری نے ایک نجی ویب شو میں اس بات کا تذکرہ کیا ۔
انہوں نے مزید اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا موڈ نہیں بن پارہا ہو تو خود گلیسرین مانگ لیتی ہوں ۔ اسکرپٹ کو زیادہ محسوس کرنے لگی ہوں ۔ کردار کو سمجھنے کی زیادہ کوشش کرتی ہوں تاکہ عکس بندی میں حقیقی جذبات کا اظہار کرسکوں ۔
انہوں نے اس موقع پر اپنی ایک الجھن کا بھی تذکرہ کیا جس کیوجہ سے تین سال تک وہ شوبز سے کنارہ کش رہیں ۔ بعد میں مجھے اندازہ ہوا کہ میری یہ الجھن کام سے متعلق نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.