بین القوامی پریس کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کے سال 2021 میں 45 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 صحافی میکسیکو جبکہ 6،6 صحافی بھارت اور افغانستان میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران قتل کئے گئے ۔
یہ اعداد و شمار سنگین صورتحال کے شاہد ہیں اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالہ سے کمزور سیکیورٹی کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں ۔
بین القوامی پریس نے تمام ممالک کے حکام اعلیٰ سے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ امور بغیر کسی ڈر کے انجام دے سکیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے صحافیوں میں 40 مرد اور 5 خواتین صحافی شامل ہیں ۔ جبکہ قتل ہونے والے 11 صحافیوں کے کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
یاد رہے کہ یہ اعداد و شمار روزانہ کی نگرانی کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.