The news is by your side.

کراچی میں اومی کرون کا خطرناک پھیلاؤ

ماہرین صحت نے پاکستان میں کرونا کی پانچویں لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کی وبا کراچی میں پھیل رہی ہے ۔ وفاقی ضکام بالا نے اس حوالہ سے بتایا کہ کراچی میں کرونا کا اومی کرون ویرئنٹ بے قابو ہورہا ہے ۔

اومی کرون ویئرنٹ کی وجہ سے کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں ویکسینیشن کی شرح صرف 40 فیصد ہے جو کیسز میں تعداد کی بڑی وجہ ہے ۔

ماہرین صحت نے انبتاہ جاری کیا ہے کہ اگر مناسب اقدامات اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز نہیں کیا گیا تو کراچی کے بعد لاہور میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد بڑھے گی ۔

وفاقی مشیر برائے صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں کیسز کی تعداد روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کرونا کے بڑھتے کیسز کو ہسپتال میں اچھے انتظامات کے ساتھ سنبھالا جاسکے ۔ اومی کرون کرونا سے کتنا خطرناک ہوسکتا ہے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.