شاہد خان آفریدی آجکل تین روزہ تبلیغی دورہ پر نواب شاہ میں موجود ہیں ۔
شاہد نے علاقہ میں قائم بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے بات بھی کی ۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے خواتین کے حقوق سے متعلق لیکچر بھی دیا ۔
طلبہ قومی ہیرو کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے شاہد سے سوال جواب بھی کئے ۔ شاہد نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڑھائی کے علاوہ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں ۔
انہوں نے کرکٹ بورڈ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کمنٹیٹر رمیز راجہ متوقع چئیرمین پی سی بی ہوسکتے ہیں ۔ امید ہے کہ رمیز راجہ کرکٹ کے فروغ کے لئے بہترین فیصلے کریں گے ۔
انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہ وقت واپس لوٹ کر نہیں آئے گا ۔ سوشل میڈیا اور موبائل کا بے جا استعمال اوقات کا زیاں ہے ۔
انہوں نے ماضی کے واقعات اور اپنی جدوجہد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ میں کرکٹ سے مایوس تھا ۔ کچھ کپتان میری کارکردگی سے متعلق مطمئن نہیں تھے اور مجھے ٹیم سے نکالنا چاہتے تھے ۔
اس مشکل دور میں ، میں دین کی طرف مائل ہوا ۔ عبادت میں مجھے ذہنی سکون بھی ملا اور اللہ نے انعام کے بطور مجھے یہ نام اور شہرت بھی دی ۔ مشکل میں اگر ہمارا کوئی مددگار ہوتا ہے تو وہ صرف اللہ ہوتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.