سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے خیالات کا چرچا
میں جوان ہوں ، حقیقی چمکدار شخصیت کی مالک ہوں ، میں تیز اور مہربان ہوں ۔
ہانیہ عامر کے ان خیالات کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے ۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھیجی گئی ہانیہ عامر کی یہ پوسٹ لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ خودکلامی کی کیفیت میں لکھی گئی یہ پوسٹ ایک آئینہ کے بطور ہانیہ کے مداح دیکھ رہے ہیں ۔
اس پوسٹ میں ہانیہ کہہ رہی ہیں کہ اتنے لوگوں کے سامنے اپنی شناخت بنانے کا مطلب ہرگز نہیں کے اکیلے زندگی نہیں گزاری جاسکتی ۔ میں غلطیاں کرونگی اور ان سے سیکھونگی ۔ میں برے انتخاب سے اچھے انتخاب پر آونگی ۔ میرے کچھ خیالات بدلیں گے اور کچھ نہیں ۔ میں بڑے ہوتے ہوئے بہت کچھ سیکھونگی ۔ لیکن میں اپنی خطاؤں پر نادم نہیں ہونگی کہ بطور انسان یہ میرے اجزائے ترکیبی کا حصہ ہیں ۔
میں پچھلے کچھ ہفتوں سے ان خیالات سے متاثر ہوں اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہوں کہ انٹرنیٹ پر منفی لوگوں کو کیسے خوش کیا جاسکتا ہے ؟ میں اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ یہ جاننا قطعی مشکل ہے اس میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ میں اپنی خوشی کے لئے کام کروں ۔ لوگ ہمیں سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں اور ہم لوگوں کی نظر میں بلند ہونے کی ناکام کوششوں میں قیمتی وقت ضائع کردیتے ہیں ۔
میں ایک خوبصورت شکل ہی نہیں رکھتی میرے پاس سوچتا دماغ بھی ہے ۔ جو لوگوں کے روئیوں کو سمجھتا ہے ۔ میں لوگوں کے لئے وہ نہیں بن سکتی جو میں نہیں ہوں ۔ مجھے امید ہے ہم ایک دوسرے کی خامیوں کو نظر انداز کرکے ترقی کرسکیں گے اور ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل میں اپنا حصہ ادا کریں گے ۔
اپنی انفرادیت کو لوگوں کے رویہ کی بھینٹ مت چڑھائیں ۔ آپ کے اطراف کے لوگ آپ کو نہیں سمجھ سکیں گے ۔ آپ کا رویہ کسی کو تکلیف نہیں دے رہا تو خود کو بھی رویہ کی تبدیلی سے تکلیف مت دیں ۔ حقیقی طور پر اپنی روح کی خوشی کے ساتھ زندہ رہیں ۔
تبصرے بند ہیں.