The news is by your side.

نور مقدم کیس پر نور بخاری کے تاثرات

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نور بخاری کی ایک پوسٹ پچھلے دن کافی دیکھی گئی جس میں وہ نماز کے اسٹائل میں دوپٹہ لپیٹے درود شریف سے اپنی بات کا آغاز کررہی ہیں ۔

نور نے کہا کہ نور مقدم پر بیتے ہولناک واقعہ نے انہیں ہلادیا ۔ انہوں نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ اس واقعہ کے بعد میری ہمت ہی نہیں ہوئی کوئی ویڈیو بنانے کی ۔ میں اس واقعہ پر بولنے کے لئے الفاظ کو ساتھ نہیں پاتی تھی ۔ کیا بولوں سمجھ نہیں آتا تھا ۔ میں اس واقعہ سے متعلق پولیس و عدالتی کاروائی کو بغور دیکھ رہی تھی ۔ میں وکیل نہیں ہوں نا مجھے عدالتی کاروائیوں کی کوئی سمجھ ہے ۔ لیکن میں صرف ایک بات جانتی ہوں جب موقع واردات سے مجرم تمام ثبوتوں کے ساتھ گرفتار ہوچکا ہے اور وہ اعتراف جرم بھی کرچکا ہے تو عدالتی کاروائی ختم ہونے میں کیوں نہیں آرہی ؟ کس بات کا اعتراف کروانے کے لئے ریمانڈ پہ ریمانڈ لئے جارہے ہیں ؟ مجرم کو حکومتی تحویل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔ وہ استری شدہ کپڑے پہن رہا ہے ۔ سر درد میں پمز لے جایا جارہا ہے ۔ اس کیس کو لمبا کھینچنے کے بجائے مجرم کو سر عام پھانسی کیوں نہیں دی جارہی تاکہ عام شہری اور اس کیس سے متاثرہ خاندان کو سکون ملے ۔

اس ویڈیو میں وہ مداحوں کے بھیجے گئے سوالات کے جوابات بھی دے رہی تھیں ۔ مداحوں کو اپنے میک اپ سے متعلق مطمئن کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے غسل کے بعد وضو کرکے میک اپ کیا ہے ۔ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کردیا کریں کیونکہ اللہ بہت رحیم ہے ۔ وہ نیت کا اخلاص دیکھتا ہے ۔

اس دوران انہوں نے مداحوں کی جانب سے پند و نصائح پر مشتمل لمبے لمبے پیغامات کی بھی بات کی کہ کس طرح خواتین انہیں برا بھلا بھی کہتی ہیں ۔ یہ سب پڑھ کر میرے دل پر کیا گزرتی ہے ، میں بتا نہیں سکتی ۔

انہوں نے دینی تعلیمات سے متعلق اپنے دلی جذبات کا اظہار بھی کیا اور مرد و عورت کو لیکر اسلام نے جو حدود و قیود مقرر کی ان کی تائید کی اور پیروی پر ذور دیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.