عالمی مالیاتی ادارہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے معاشی بحالی کے لئے رواں سال کے اختتام تک ہر ملک کی آبادی کے 40 فیصد حصے کو کرونا سے تحفظ کی ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے ۔ 2022 میں اس شرح کو 60 فیصد تک بڑھانا ضروری ہوگا ۔
اپنی ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی کے عالمی اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ ویکسین رکھنے والے ممالک کم از کم ویکسین کی 1 ارب ڈوز ترقی پذیر اور غریب ممالک کے ساتھ بانٹیں تاکہ اس وبا کے خاتمہ کے لئے جلد از جلد ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جاسکے ۔
ویکسین کی بروقت ترسیل کے لئے کچھ پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ ویکسین کی پیداوار کے لئے نئی سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے ۔
تبصرے بند ہیں.