The news is by your side.

کابل ائیر پورٹ پر حالات کنٹرول سے باہر

طالبان کے کابل پر قبضہ کے بعد شہر کا ہوائی اڈہ شدید بدنظمی کا شکار ہوچکا ہے ۔ طالبان کے خوف سے امریکی حمایتی افغانی ملک چھوڑنے کے لئے بے تاب ہیں ۔ ان کی بے صبری کی وجہ سے فلائیٹ آپریشنز میں دقت پیش آرہی ہے ۔

ہوائی اڈہ پر حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ افغان افراد کی بے صبری کی ویڈیوز میں ہوائی اڈہ کی سنگین صورتحال کا بغور مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔

چلتے ہوئے جہاز کے ساتھ ایک جم غفیر بھاگ رہا ہے ۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اڑتے جہاز کے ساتھ لٹک کر سفر کی کوشش میں ایک بد نصیب مسافر اونچائی سے گر جاتا ہے ۔

پاکستان نے کابل ہوائی اڈہ پر افراتفری کی صورتحال میں فلائیٹ آپریشنز بند کردیئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.