اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کو 74 سال پہلے شروع ہونا چاہئیے تھا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلامی شریعت کی پیروی میں ہی فلاح ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے جب پہلی فلاحی ریاست بنائی تب ہی خشحالی آئی ۔ ہم بھی ریاست مدینہ کے ماڈل کو فالو کرکے ترقی کے راستہ کو پا سکتے ہیں ۔ غلط معاشی پالیسیوں نے اسلامی ریاست کے قیام کو مشکل بنادیا ہے ۔ ریاست مدینہ ایک حقیقت ہے کوئی دیو مالائی کہانی نہیں ۔ چین نے اس ماڈل پر عمل کرکے جو عروج حاصل کیا وہ دنیا کے سامنے ہے ۔ غربت کے خاتمہ کے لئے چینی حکومت کی کوششوں نے آج وہاں غریب طبقہ کو ختم کردیا ہے ۔
ہم نے اپنے اسلاف کی تعلیمات پر عمل نہیں کیا اس لئے آج یہ دن دیکھ رہے ہیں ۔ اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکومتی مشینری کو استعمال کیا جاتا ہے جس کی روک تھام کے لئے کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ۔ یکساں تعلیمی نصاب کے لئے کوئی کام کیا ہی نہیں گیا ۔
کامیاب پاکستان پروگرام ملکی تاریخ کا بہترین منصوبہ ہوگا ۔ اس سے ملک کے غریبوں کی حالت میں سدھار آئے گا ۔ اندازہ ہے کہ مہنگائی غریب کو متاثر کررہی ہے ۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نچلہ طبقہ کی محرومیوں کو دور کیا جائے ۔ پوری دنیا میں تیل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہم نے صرف 22 فیصد کا اضافہ کیا ہے ۔ حکومتی کوششوں سے پیٹرول کا نرخ خطہ میں سب سے کم ہے ۔ کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.