سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماہرہ خان کی ایک پوسٹ کے کافی چرچے ہورہے ہیں ۔
انہوں نے اس پوسٹ میں سلیم کریم سے ببانگ دہل اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔ اب یہ بات تصدیق شدہ ہوگئی ہے کہ ماہرہ سلیم کی محبت یکطرفہ نہیں اور اس محبت اور ساتھ میں ماہرہ کی رضامندی شامل ہے ۔
ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ نے مجھے بہتر انسان بنایا ، آپ ہی سچی محبت اور حقیقی انسان ہیں ۔ انہوں نے اس پوسٹ کے آخر میں "مائی لو” کے الفاظ شامل کئے اور ساتھ ہی ایک دل کا امیجو بھی سیٹ کیا انہوں نے اس پوسٹ میں سلیم کریم کو ٹیگ کرتے ہوئے واضح طور پر اپنے مداحوں کے سامنے اپنی محبت کا اقرار کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پہ آنے والے ایک مشہور شو میں انہوں نے میزبان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس احساس کو بیان کرنا مشکل ہے ، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ کس نیکی کا صلہ ہیں میں اس کی مستحق تو نہ تھی ۔
اس پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ جب آپ سلیم کو دیکھتی ہیں تو کیا احساس ہوتا ہے ؟ ماہرہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ڈرامہ ہمسفر کی لائن یاد آجاتی ہے جب ڈرامہ کا ہیرو اپنی ہیروئین سے کہتا ہے کہ پتہ نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلہ میں ملی ہو ۔ مجھے وہی بات سلیم کو دیکھتے ہوئے یاد آجاتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.