The news is by your side.

پریانکا چوپڑہ پاکستانی فلم کو ایوارڈ ملنے پر خوش

0

فرانس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹول دو ہزار بائیس میں پاکستانی شارٹ مووی جوائے لینڈ کو جیوری پرائز سے نوازا گیا ۔

جیوری ایوارڈ کانز فلمی میلہ کا دوسرا بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے ۔

اس اعزاز کا پاکستانی فلم کے نام ہونا بڑی بات ہے ۔ اس ایوارڈ کے ملنے کی خوشی سرحد پار بھی منائی گئی اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے انسٹا گرام کے سماجی رابطہ پر جوائے لینڈ کے فلم ساز صائم صادق کو مبارکباد کا پیغام بھیج کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ فیسٹول میں ایشیاء کے زبردست ٹیلنٹ کو پزیرائی ملتے دیکھنا خوش کن ہے ۔

پریانکا کی پوسٹ کے جواب میں صائم صادق نے بھی ضوابی شکریہ کا پیغام بھیجا ۔

جوائے لینڈ کے پروڈیوسرز سرمد سلطان کھوسٹ اور اپروا چرن ہیں ۔ جبکہ فلم کی موسیقی عبداللہ صدیقی نے دی ۔

فلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید ، ثروت گیلانی ، راستی فاروق ، علی جونیجو شامل ہیں ۔

فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.