محرم الحرام میں کرونا کی ہنگامی صورتحال میں خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ۔
یہ ہدایات متعلقہ علما کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئی ہیں ۔
تمام جلسے جلوس میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا اور اس حوالہ سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
مجالس اور جلوس میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ نیز سماجی فاصلہ بھی اختیار کرنے کا حکم ہے جبکہ جلوسوں کی تھرمل اسکریننگ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔
گھروں میں مجالس کا انعقاد ممنوع قرار پایا ہے ۔
مجالس اور جلوسوں میں ہینڈ سیناٹئذر اور ماسک مہیا کرنا بھی منتظمین کی ذمہ داری ہے ۔
مجالس کے انعقاد کے لئے کھلی اور ہوا دار جگہوں کے انتخاب پر عمل ضروری ہے ۔
ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے ۔
مجالس اور جلوسوں میں کرونا ایس او پیز کو تحریری طور پر نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے تاکہ حاضرین محفل کی یاد دہانی ہوتی رہے ۔
تبصرے بند ہیں.