احسن محسن خان اور منال خان مئی میں اپنی بات پکی ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں ۔ جیسے جیسے ان کی شادی کی تاریخ قریب آرہی ہے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے ۔
پچھلے دنوں ان کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ۔ جس مین ان کی شادی اور ولیمہ کی تاریخ تو درج تھی لیکن تقریب کے مقامات کا ذکر موجود نہیں تھا ۔ کارڈ کے مطابق ان کا نکاح 10 ستمبر کو اور ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔
کل سے وائل ہونے والی منال خان کے برائیڈل شاور کی پوسٹ و ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کافی سراہ رہے ہیں ۔ اس پوسٹ میں منال نے اپنی کچھ تصاویر کا اپنے مداحوں کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ تصاویر میں ان کے ساتھ ایمن خان ، صبور علی ، کنزیٰ ہاشمی ، سارہ اور ارم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
منال خان کی ان تصاویر میں انہیں گلابی لباس اور باقی سب کو کالے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے ۔ منال اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.