وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کل پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں سب سے بڑے میواکی جنگل کا افتتاح کیا تھا ۔
آج وہ کراچی کے ایک روزہ دورہ میں لسبیلہ بلوچستان بھی جائیں گے ۔ جہاں وہ 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر مینگروز لگانے کا افتتاح بھی کریں گے ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مینگروز کی تعداد میں ماضی کی بہ نسبت اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ وزیراعظم کی ماحولیاتی صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں میں مینگروز کے جنگلات بھی ہیں ۔
یاد رہے کے مینگروز یا تمر کے درخت عام درختوں کے مقابلہ میں زیادہ آکسیجن خارج کرتے ہیں ۔ یہ درخت زمین کو سمندری کٹاو سے محفوظ رکھتے ہیں اور آبی حیات کی افزائش نسل میں بھی معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.