اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر دس اگست کو اپنی کچھ تصاویر جو ہسپتال میں لی گئیں تھی شئیر کی تھیں ۔
ان تصاویر میں وہ ویل چئیر پر بیٹھی نظر آئی تھیں اس کے علاوہ ان کے ہاتھ میں کنولا بھی لگا تھا ۔ ایک اندھیرے میں ریکارڈ ویڈیو بھی تھی جس میں وہ مداحوں سے دعا کی اپیل کررہی تھیں ۔
12 اگست کو رات دیر گئے انہوں نے انسٹاگرام پر ہی بتایا تھا کہ وہ ہسپتال سے گھر آچکی ہیں ۔ ان کی تکلیف میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے تاہم وہ ابھی مکمل صحتیاب نہیں ہوسکی ہیں ۔
اپنی متعدد انسٹا گرام پوسٹوں میں انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی تھی جس پر انہوں نے پوسٹ ڈالتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ساتھی اداکاروں اور پرڈکشن ہاؤسز کو بھی نیک تمنائیں اور پھول بھیجنے پر شکر گزاری کا اظہار کیا ۔
انہوں نے اپنی طبیعت سے متعلق بتایا کہ وہ خود ہی ہسپتال سے گھر آگئی ہیں ۔ وہ ادویات کے استعمال سے ہی ٹھیک ہونا چاہتی ہیں ۔ خدا نہ کرے کے انہیں اپنی تکلیف کے حوالہ سے کسی آپریشن سے گزرنا پڑے ۔
اداکارہ نے اپنی تکلیف کو پتھری کا نتیجہ بتایا ہے جس کی وجہ سے انہیں ناقابل برداشت درد سے گزرنا پڑا
تبصرے بند ہیں.