انگلینڈ کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی آمد سے یہ زیادہ پراعتماد ہوکر میدان میں اترے گی ۔ انگلینڈ کے کیپٹن ایون مارگن ، جیسن راٸے ، جونی بٸیراسٹو ، معین علی ، جوز بٹلر و دیگر 4 کھلاڑی اپنا قرنطینہ مکمل کرچکے ہیں ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کے متعدد کھلاڑی کرونا کے پیش نظر قرنطینہ میں تھے ۔
بابر عزم نے ایک نٸے عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کی یقین دہانی کرواٸی ہے ۔ ان کے بیان کے مطابق بین القوامی میچز میں جب آپ ٹاپ کمبینیشنز کے خلاف کھیلتے ہیں تو غلطی کی گنجاٸش نہیں ہوتی ۔ کھیل کے کسی بھی شعبہ میں کی گٸی غلطی کھیل کے نتیجہ پر اثر انداز ہوسکتی ہے ۔ ہماری کوشش ہوگی پاکستانی شاٸقین کرکٹ کو اچھے کھیل سے اینٹرٹین کرسکیں ۔
تبصرے بند ہیں.