پاکستان کی ایک غیر سرکاری تنظیم پاک الائنس فورمیتھ اینڈ سائنس کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ناخواندگی کا تناسب خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ۔ ملک کے 5 سے 16 سال کی عمر کے 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے ۔ پاکستان اسکول نہ جانے والے بچوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جو ایک شرمناک صورتحال ہے ۔
اسکول نہ جانے بچوں کی شرح 32 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ سب سے زیادہ متاثر بلوچستان ہے یہاں 47 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے ۔ اس کے بعد سندھ 44 فیصد ، خیبر پختون خوا 32 فیصد ، پنجاب 24 فیصد اور اسلام آباد 10 فیصد بچوں کو ان کے بنیادی حق تعلیم کے لئے پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 77 لاکھ بچے ، 64 لاکھ 82 ہزار سندھ ، خیبر پختون خوا کے 38 لاکھ ، بلوچستان کے 20 لاکھ اور وفاقی دارلحکومت کے 52 ہزار بچے اسکول نہیں جاتے ۔
اسکول نہ جانے والے بچوں میں 54 فیصد لڑکیاں اور 46 فیصد لڑکے شامل ہیں ۔ جبکہ ان بچوں میں 77 فیصد کا تعلق دیہی علاقوں اور باقی 33 فیصد شہری بچے ہیں ۔
رپورٹ میں اسکول نہ جانے کی بڑی وجہ مہنگی تعلیم کو قرار دیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.