The news is by your side.

پاک ترک مشترکہ ٹی وی سیریل

تازہ اطلاعات کے مطابق پاک ترک مشترکہ ٹی سیریل صلاح الدین ایوبی میں پاکستان اور ترک کے اداکار اور اسکرپٹ رائیٹرز کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا ۔ اس سیریل سے متعلق کاغذی کاروائی کو سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں معاہدہ کی شکل دیکر اس پر دونوں ممالک کے پروڈیوسر / ڈائریکٹرز ایمرے کونوک اور کاشف انصاری نے دستخط کئے ۔ اس تقریب کی ویڈیو میں پاکستان کے خوبرو اداکار عدنان صدیقی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

عدنان نے اس سیریل سے متعلق اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے لئے ایک نیا قدم اٹھانے جارہے ہیں ۔ یہ پروجیکٹ شاندار خیالات اور صلاحیتوں کے اظہار اور تبادلہ میں اہم پشرفت ثابت ہوگا ۔

ترکی کے ایکلی فلمز کے ایمرے کونوک نے بھی  اپنی انسٹا پوسٹ میں اردو اور ترکی زبان میں اپنے بیان پر اس معاہدہ کی تصدیق کی ۔

یاد رہے کہ کرد سلطان صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس کی تاریخی فتح کو اپنے نام کیا تھا ۔ انہوں نے 1187 ء میں صلیبیوں کو شکست دیکر 9 دہائیوں کے بعد بیت المقدس پر اسلامی پرچم لہرایا تھا ۔ اس موضوع پر کنگڈم آف ہیون نامی ہالی وڈ مووی بھی بن چکی ہے اور متعدد ناولز اور ڈرامے اس تاریخی فتح پر لکھے اور بنائے جاچکے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.