پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے ہونے والی اموات میں پنجاب کے بعد سندھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ ملک بھر میں ہونے والی اموات میں سے 43 اموات ان افراد کی تھیں جو وینٹیلیٹر پر موجود تھے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پورے ملک سے 3 ہزار دو سو اکیس افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور 48 فیصد ، پشاور 44 فیصد ، ملتان 45 فیصد اور اسلام آباد میں 48 فیصد مریض ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 87 ہزار چار سو تئیس ٹیسٹ کئے گئے تھے ۔ جن میں سندھ میں 13 ہزار 695 ، پنجاب میں 20 ہزار 496 ، خیبر پختون خوا میں 8 ہزار 9 ، اسلام آباد میں 3 ہزار 966 ، بلوچستان میں 456 ، گلگت بلتستان میں 676 اور کشمیر میں 883 ٹیسٹ کئے گئے ۔
کرونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 304 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بلوچستان میں کرونا کا کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ۔ جبکہ ملک بھر کے اعداد کے مطابق 492 مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر موجود ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.