آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد قانون ساز اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعہ آزاد کشمیر کے تیرہویں وزیر اعظم کا انتخاب کرلیا ۔ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری اکبر لطیف کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار قیوم نیازی 33 ووٹوں کے ساتھ فتح کے حقدار قرار پائے ۔ سردار قیوم کے مقابلہ میں چوہدری اکبر کو صرف 15 ووٹ ہی مل سکے ۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی نے سردار قیوم نیازی کو وزارت عظمی کے منصب کے لئے نامزد کیا تھا ۔
سردار قیوم نیازی کا تعلق مغل خاندان سے ہے اور وہ تخلص کے طور پر نیازی کا استعمال کرتے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.