جنوبی کوریا میں کئے گئے ایک تجربہ میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا ویکسینیشن کے عمل کے دوران دو مختلف ٹیکے لگوانے سے قوت مدافعت زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔ اس تجربہ میں جو تقریبا پانچ سو طبی ورکرز پر کیا گیا اور جنہیں وقفہ کے ساتھ ایسٹرا زینیکا اور فائزر بیون ٹیک کے ٹیکے لگوائے گئے تھے ، ان میں چھ گنا زیادہ اینٹی باڈیز پائی گئیں ۔ یہ تعداد ایک ہی قسم کے دو ٹیکے لگوانے والوں سے زیادہ ہے ۔ برطانیہ میں بھی چند ہفتے قبل کرائے گئے ایک سروے میں ایسے ہی نتائج سامنے آئے تھے ۔ تاہم ابھی تک عالمی ادارہ صحت یا کسی ہسپتال و ڈاکٹر نے باقاعدہ طور پر ایسا کرنے کا مشورہ نہیں دیا ہے ۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.