The news is by your side.

کرکٹ ٹیم کی ہار پر رد عمل :

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد کرکٹ کے مقامی و بین القوامی حلقوں سے تو تنقید ہو ہی رہی ہے وہیں کرکٹ سے محبت کرنے والے بھی چاہے وہ جس ایج گروپ سے تعلق رکھتے ہوں ٹیم کی کارکردگی پہ اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں ۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سماجی رابطہ کی ایک مشہور ویب سائٹ پہ دیکھی اور پسند کی جارہی ہے ۔ جہاں ایک اسکول کی بچی نبیہ خان جو بطور خاص اسکول کی چھٹی کرکے میچ دیکھنے اپنے خاندان کے ہمراہ پہنچی تھی پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہی کہ پاکستان نے کہیں کا نہیں چھوڑا ، میرا بہت دل دکھا تینوں میچ ہار گئے لیکن تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔ ہمارا ٹائم ضرور آئے گا ۔

اس دوران رپورٹر اس بچی سے کہتا ہے کہ پورے میچ کے دوران میں آپ کو دیکھ رہا تھا کہ آپ جھنڈا لیکر ائی ہیں اور خوب تالیاں بجا کر ٹیم کی حوصلہ افزائی کررہی تھیں کس کھلاڑی کے کھیل نے آپ کو متاثر کیا تو اس پر بچی کہتی ہے کہ بابر اعظم ہمیشہ دل جیت لیتے ہیں لیکن ساری محنت پہ پانی پھر گیا اگر پاکستان میچ کا آغاز سست رفتاری سے نا کرتا تو شاید کچھ رنز اور بن جاتے انگلینڈ نے بہت تیزی سے رنز کا تعاقب کیا جس سے میچ کے نتیجہ پر اثر پڑا اگر فیلڈنگ اور بیٹنگ پر کام کیا جائے تو آنے والے ٹورنامنٹ مزیدار ہوسکتے ہیں ۔ ٹیم مینجمینٹ کو مشورہ دیتے ہوئے نبیہ خان نے کہا کہ اوپن میرٹ پر سلیکشن کریں فیورٹ اور سفارشی کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ نا بنائیں ۔

تبصرے بند ہیں.