پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے ۔
آج شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی پہلے کھیلتے ہوئے 217 رنز کا ہدف ہی دے سکی ۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔ بارش کی وجہ سے میچ کچھ تاخیر کا شکار ہوا ۔ پاکستانی بلے بازوں نے روایتی انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور تو چل میں آیا کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے ہدف کے لئے صرف 217 رنز ہی جوڑ سکے ۔
بلے بازوں میں فواد عالم نصف سینچری کے ساتھ نمایاں رہے انہوں نے 56 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف 44 ، کپتان بابر اعظم 30 وکٹ کیپر رضوان 23 اور اظہر علی کے 14 رنز اسکور کارڈ میں خاص رہے ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔
ویسٹ انڈیز کی اننگ کا آغاز بھی پریشان کن رہا ان کے ابتدائی دو کھلاڑی بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو محمد عباس نے آؤٹ کیا ۔
پاکستان کو اپنی برتری کے لئے کسی پارٹنر شپ کو قائم ہونے سے روکنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ پاکستان کنگسٹن میں 1977 سے کوئی میچ نہیں ہارا ۔
تبصرے بند ہیں.