ایک تحقیق کے مطابق گدھی کا دودھ پروٹین اور وٹامنز کا خزانہ ہوتا ہے ۔ اس دودھ میں جلد کو نمی فراہم کرنے والے اجزاء زیادہ ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس سے بڑھاپے کے اثرات بھی کم نمودار ہوتے ہیں ۔
گدھی کا دودھ جلد کو خلیوں کو دوبارہ بنانے اور جھریوں کے خاتمہ میں بہت مفید ہوتا ہے ۔ اس دودھ سے جلد کی بیماریاں جیسے ایگزیمہ میں کافی افاقہ ہوتا ہے ۔
اردن میں گدھی کے دودھ سے تیار صابن ایک تجرباتی طور پر شروع کیا گیا پروجیکٹ تھا ۔ جس نے حیران کن نتائج سے اپنی طلب میں اضافہ کیا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے شراکت دار نے بتایا کی ابتداء میں ہمارے اس آئیڈئیے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، لوگوں نے کافی مذاق بھی اڑایا لیکن ہم اپنی تحقیق سے مطمئن اور پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے پر اعتماد تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے جب گدھی کے دودھ سے بنے صابن کا سنا تو انہوں نے ایسی مصنوعات کے استعمال سے منع کردیا تھا ۔ لیکن اس صابن کے حیران کن نتائج نے لوگوں کو اس کی طرف راغب کیا ۔ آج ہم ساڑھے 4 ہزار ٹکیاں ماہانہ تیار کررہے ہیں ۔ مستقبل میں ہمیں اس کاروبار کو بڑھانا پڑے گا ۔ یہ بات اردن کی معیشت کے لئے بہت خوش آئند ہے ۔ اس سے نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔ ہم مستقبل میں اس دودھ کی مدد سے کریمیں اور لوشنز تیار کرنے کے منصوبہ بھی رکھتے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.