The news is by your side.

کراچی میں رات گئے موسلادھار بارش

کراچی بھر میں رات گئے ہونے والی بارش کے نتیجہ میں یونیورسٹی روڈ ، نیپا چورنگی ، شاہراہ فیصل ، گورا قبرستان ، سہراب گوٹھ ، شفیق موڑ ، پاور ہاؤس اور دیگر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔

سرجانی ٹاؤن ، جوہر موڑ ، لیاقت آباد ، نیو ٹاؤن بھی ایسی ہی منظر کشی کررہے ہیں ۔ ان علاقوں میں بھی بارش کا کھڑا پانی ٹریفک جام اور راہگیروں کے لئے مسلہ بنا ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آج دوپہر بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق نوری آباد سے بحیرہ عرب تک بارش برسانے والے بادلوں کی موجودگی تیز بارش کیوجہ بن سکتی ہے ۔

گزشتہ شب ہونے والی بارش کافی تیز تھی اور ساتھ ہی بادلوں کی گرج اور بجلی کی کڑک بھی تھی ۔ اس بارش میں اورنگی ٹاؤن کے ایک مکان کی چھت گرجانے سے ماں اور تین بچے بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سندھ مون سون کے بادلوں میں گھرا ہوا ہے ۔ یہ سسٹم کراچی تک پھیلا ہوا ہے ۔ آئندہ دو روز تک کراچی میں تیز بارش کا امکان موجود ہے ۔ ستمبر کی 15 اور 16 کے بعد بھی بادلوں کا نیا نظام کراچی اور سندھ میں بارشوں کیوجہ بن سکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.