The news is by your side.

مسجد اقصیٰ پر حملہ 17 نمازی زخمی

0

قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجہ میں 17 نمازی شدید زخمی ہوگئے ۔

عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق نمازفجر کے بعد اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر عبادت میں خلل ڈالا۔

نمازیوں نے اس حرکت پر احتجاج کیا تو پولیس اہلکاروں نے بلاتفریق بزرگ نوجوان سب پر تشدد کیا اس دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی اسرائیلیوں کی جانب سے کی گئی ۔

فلسطینی ہلال احمر انجمن کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 17 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 5 کو ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ 9 نہتے شہریوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.