The news is by your side.

سری لنکن شہری قتل کیس کا فیصلہ

0

3 دسمبر 2021 کو سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک سری لنکن شہری پرینتھا کمارا توہین مذہب کے نام پر تشدد کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا اور بعد ازاں لاش کی بے حرمتی کرکے اسے آگ لگادی گئی تھی ۔

اس کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 6 افراد کو سزائے موت کی سزا اور 72 افراد کو 2 ، 2 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں ۔

اس کیس میں 89 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سے 88 افراد نہتے مہمان شہری پر تشدد کرتے ہوئے پائے گئے جنہیں سزائیں سنائی گئیں ۔ ان میں سے ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا ہوئی جبکہ 1 شخص کو بری کردیا گیا ۔

اس مقدمہ کی سماعت 1 ماہ 4 روز تک جاری رہی جسے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم سپرا کے روبرو اس اہم کیس کی سماعت 14 مارچ کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں شروع ہوئی تھی ۔

گوجرنوالہ کے ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ سری لنکن شہری پرینتھا کمارا قتل کیس میں 200 لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا تھا ۔ جن میں سے 89 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس کیس کے مجرمان کی نشاندہی کے لئے 300 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد حاصل کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.