2019 کے فائنلسٹ نیوزی لینڈ ٹیم نومبر 2003 کے بعد اپنے اس دورے میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 کھیلیں گے ۔
پاکستان کرکٹ کے منتظم وسیم خان نے نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے ساتھ ہوم سیزن لال اور سفید گیند کے ساتھ ایک بہترین آغاز قرار دیا ہے ۔
نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ وائٹ نے پاکستان آکر کھیلنے کے لئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
5 اگست کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کے 18 سال بعد نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی ۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز کے میچز بتاریخ 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز 2023 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے کولیفائنگ راونڈ کا حصہ ہونگے ۔ جبکہ آئی سی سی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں تیسری پوزیشن کا فیصلہ بھی لاہور میں کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کرے گی ۔
اس کے علاوہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فاتح اگلے سال ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
نیوزی لینڈ 2021-22 کے سیزن میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لئے دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہے ۔ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد ، انگلینڈ کے مرد و خواتین کرکٹ ٹیم بھی وائٹ بال میچز کھیلنے آئیں گے ۔ اس کے علاوہ دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی متوقع ہے ۔ آسٹریلیا 2022 میں پاکستان کا مکمل دورہ کرے گی ۔
سیریز کا شیڈول :
17 ستمبر : پہلا ون ڈے ، بمقام روالپنڈی
19 ستمبر : دوسرا ون ڈے ، بمقام روالپنڈی
21 ستمبر : تیسرا ون ڈے ، بمقام روالپنڈی
25 ستمبر : پہلا ٹی 20 ، بمقام لاہور
26 ستمبر : دوسرا ٹی 20 ، بمقام لاہور
29 ستمبر : تیسرا ٹی 20 ، بمقام لاہور
1 اکتوبر : چوتھا ون ڈے ، بمقام لاہور
3 اکتوبر : پانچواں ون ڈے ، بمقام لاہور
تبصرے بند ہیں.