The news is by your side.

مزید 2 سسٹم کراچی میں بارش برسا سکتے ہیں

0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں برسا سکتے ہیں ۔

اس نئے سسٹم کے تحت بارشوں کا نیا سلسلہ ہفتہ کو شروع ہوگا جو 9 آگست تک چلے گا اس دوران کراچی کے علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے ۔

کراچی میں بارشوں کا دوسرا سلسلہ 11 آگست سے 15 آگست تک چلے گا ۔ کل سے شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

پاکستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والی بارشیں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ہلاک ہونے والے 502 افراد میں 98 خواتین اور 191 بچے ہلاک ہوئے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں مجموعی طور پر 40 ہزار مکانات مکمل یا جزوی تباہ ہوئے ۔ جبکہ ڈھائی ہزار کلو میٹر سے بھی زیادہ طویل شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.