The news is by your side.

ٹونگا : زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے اثرات

0

پندرہ جنوری 2022 کو ٹونگا میں ایک آتش فشاں پہاڑ زیر سمندر پھٹا جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کی آواز ہزاروں کلو میٹر دور نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور فجی میں بھی سنی گئی ۔

ہونے والے ان دھماکوں سے تونگا کے جزائر سونامی کی ذد میں آئے اور آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے پانی کے بخارات وسیع پیمانہ پر فضا میں پھیل گئے ۔

ناسا سیٹلائٹ کی جاری تصاویر کا مطالعہ کرنے کے بعد سائسدان اس نتیجہ پر پہنچے کہ ان بخارات میں اتنا پانی تھا کہ جن سے 58 ہزار اولمپک سائز کے سوئمنگ پول بھرے جاسکتے تھے ۔

ناسا کا اورا نامی سیٹلائٹ پانی کے بخارات ، اوزون اور فضا میں موجود گیسوں کی جانچ پڑتال کرتا ہے ۔

ایک تخمینہ کے مطابق ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث 146 ٹیرا گرام پانی فضا میں پہنچا ، ایک ٹیرا گرام ایک ہزار ارب گرام پانی کے برابر ہوتا ہے ۔ یہ مقدار فضا میں موجود پانی کی 10 فیصد مقدار کے برابر تھی ۔

ٹونگا میں پھٹنے والے آتش فشاں کے پھٹنے سے پانی کے ذرات جو فضا میں پہنچے حرارت کی وجہ سے فضا میں پھنس گئے اور تہلیل نہیں ہوئے جس سے زمین پر درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ۔ یہ بخارات کئی سال فضا میں رہ سکتے ہیں ۔

ناسا کے مطابق آتش فشاں دھماکہ سے جو توانائی خارج ہوئی وہ ہیروشیما پر گرائے جانے والے بم سے 15 کلو ٹن زیادہ تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.