The news is by your side.

کرونا : نئے اعداد و شمار کے آئینہ میں

عالمی وبا کرونا سے پاکستان میں گزشتہ دن کے اعداد کے مطابق 57 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پاکستان میں کرونا کے حوالہ سے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کرونا کے 57 ہزار 131 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3613 افراد میں وائرس کی علامات پائی گئیں ۔ سرکاری ویب پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کی مثبت شرح 6 اعشاریہ 32 فیصد ہے ۔

سندھ میں کرونا کی شرح کم ہوگئی ہے اور اب 7 یا 8 فیصد پر برقرار ہے ۔ اس بات کی تصدیق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی ہے ۔ جبکہ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں صوبہ میں 4 ہزار 718 ٹیسٹ ہوئے جن میں 458 افراد کرونا سے متاثر پائے گئے ۔ حیدرآباد میں 1676 ٹیسٹ ہوئے اور 179 افراد میں کرونا کی علامات پائی گئیں ۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں 10 ہزار 613 ٹیسٹ ہوئے جن میں 353 افراد مثبت پائے گئے ۔

سندھ میں مجموعی طور پر کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 82 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جبکہ صوبہ میں کرونا سے ہونے والی اموات 5 ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.