The news is by your side.

ٹی 20 : پاکستانی دستہ میں شامل ناموں کا اعلان

نیوزی لینڈ 11 ستمبر کو پاکستان پہنچ کر 3 ون ڈے میچز اور 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ پی سی بی نے اس سیریز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

15 رکنی دستہ میں 5 بلے باز ، 2 وکٹ کیپرز ، 4 آل راونڈرز اور 4 ہی فاسٹ بالرز کو شامل کیا گیا ہے ۔ سرفراز احمد اس دستہ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ اعظم خان ، آصف علی اور خوشدل شاہ کو اس دستہ میں شامل کیا گیا ہے ۔

پاکستانی نمائندہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، اعظم خان ، حارث رؤف ، حسن علی ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونئیر ، صہیب مقصود اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔

12 ویں کھلاڑیوں میں فخر زمان ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 دستہ کا حصہ ہوگی ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 13 اور 14 اکتوبر کو پنڈی میں دو ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آئے گی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.