The news is by your side.

ڈھاکہ ٹیسٹ : تیسرے روز کا کھیل بھی بارش سے متاثر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بارش سے متاثر ہے ۔ 4 دسمبر سے شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان کے دونوں اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق جو پہلے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے تھے ۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور عابد علی نے 39 رنز کی اننگ کھیلی ۔ پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے تیج السلام نے پویلین کی راہ دکھائی ۔ پہلے دن صرف 57 اوورز ہی پھینکے جاسکے تھے ۔

دوسرے دن ساتویں اوور میں بارش کیوجہ سے میچ رک گیا تھا تاحال بارش کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل شروع نہیں کیا جاسکا ہے ۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹڈیم میں پاکستان اپنی پہلی اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کے مجموعہ پر ہے ۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.