صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں جمعرات کی شب سائنس کالج میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام اسلام کانفرنس کے اختتام پر جب شرکائے کانفرنس کالج سے نکل رہے تھے ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم دھماکہ ہوا ۔ جس کے نتیجہ میں 4 افراد موقع پر ہلاک ہوئے اور 15 سے زائد زخمی ہیں ۔
جمعیت کے مرکزی رہنما نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ پارٹی ورکرز کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا ہے ۔
اس حوالہ سے بات کرتے ہوئےڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے پٹیل روڈ پر واقع سائنس کالج سے متصل بجلی کے کھمبہ کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا ۔ جب کانفرنس کے شرکاء کالج سے باہر نکل رہے تھے تب دھماکہ خیز مواد پھٹا جس سے جانی نقصان ہوا
ابتدائی طور پر دھماکہ سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعہ کیا گیا اور اس کے لئے ڈیڑھ ، دو کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔
پارٹی کے رہنماؤں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.