کراچی میں گزشتہ شام سے شروع ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محمکہ موسمیات نے جاری کردئے ہیں ۔
ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی کہ شہر کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی اور گلشن معمار میں ریکارڈ کی گئی ۔ ان علاقوں کے علاوہ لیاقت آباد ، مسرور بیس ، یونیورسٹی روڈ اور ناظم آباد میں بھی بادل خوب جم کر برسے ۔
علاوہ ازیں فیصل بیس ، گلشن حدید ، کیماڑی ، سعدی ٹاؤن ، اولڈ ائیر پورٹ ایریا ، جناح ٹرمینل ، قائد آباد میں بھی جل تھل نے موسم خوشگوار کردیا ۔ کراچی میں سب سے کم بارش ڈی ایچ اے میں ریکارڈ کی گئی ۔
محمکہ موسمیت کے ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا ۔ بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر پانی جمع ہے جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کررہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.