وزیر اعظم آفس میں وزراء کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ۔
دس بہترین وزراء کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکٹ دئیے گئے جن میں مراد سیعد نے باقی تمام وزراء کو پچھاڑ دیا ۔
مراد سعید کی وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز تمام وزارتوں میں نمبر ون قرار پائی ۔
دیگر 9 وزارتوں میں اسد عمر کی وزارت پلاننگ دوسرے ، شہزاد ارباب کی وزارت برائے غربت کا خاتمہ تیسرے ، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے ، شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں ، خسرو بختیار کی وزارت صنعت چھٹی ، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ساتویں ، عبدلرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں ، شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اور فخر امام کی نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی دسویں نمبر پر قرار پائی ۔
تحریک انصاف کے دیگر وزراء نے سوال کیا کہ ان وزارتوں کی کارکردگی کو کس طرح مانیٹر کیا گیا ہے ؟ تحریک انصاف کے وزیر علی محمد خان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان وزراء کو ایوارڈ دیا گیا ہے جن کی کارکردگی خراب ہے اور وہ ایوان میں بھی جواب دینے نہیں آتے ۔
سوشل میڈیا پر بھی لوگ اس حوالہ سے ردعمل دے رہے ہیں ۔
ایک صارف نے وزیر اعظم کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا ہم وزیر اعظم کے دفتر میں کارکردگی سے متعلق جمع کروائی گئی رپورٹ پڑھ سکتے ہیں ؟ کیونکہ یہ نتائج ہضم کرنا بہت مشکل ہے ان وزارتوں کی کارکردگی بالکل بھی عوامی توقعات پر پوری نہیں اترتیں ۔
تبصرے بند ہیں.