The news is by your side.

کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اپنے اہم اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ کے لئے 273 ارب 7 کروڑ کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اجلاس کے بیانیہ کے مطابق اربن ریلوے ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ 43 کلو میٹر 2 ٹریک پر مشتمل ہے جو کہ تین سال کی مدت میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا ۔

کراچی کے لئے ایک میگا ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کی ضرورت تھی جو اس منصوبہ کے فعال ہونے سے پوری ہوجائے گی ۔

اس منصوبہ سے یومیہ 4 لاکھ 57 ہزار افراد بیک وقت سفر کرسکیں گے ۔ اس منصوبہ میں برقی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی جو پورا ہفتہ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کریں گی ۔

سرکلر ریلوے کا منصوبہ کراچی کی گنجان آبادیوں کا احاطہ کرے گا اور اس میں کوریڈور کے 30 اسٹیشنز بھی شامل ہیں ۔

سرکلر ریلوے کا روٹ سٹی اسٹیشن سے شروع ہوکر ڈرگ روڈ سے گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، سائٹ ایریا سے ہوتا ہوا کراچی پورٹ پر ختم ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.