The news is by your side.

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل

0

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کو سونے کے تمغہ کی شکل میں پہلی کامیابی ملی ہے ۔

پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ اور کلین جرک میں سب سے زیادہ 400 کلو گرام وزن اٹھا کر بھارت ، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور کینیڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔

ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ نیوزی لینڈ اور کانسی کا تمغہ بھارت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔

پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ 7 سال کی کڑی مشقت کے بعد یہ کامیابی نصیب ہوئی ۔ اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں تھا بارہ تیرہ سال لگے ایک مشکل کام کو آسان کرنے میں ۔

یاد رہے کہ نوح دستگیر نے پچھلے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا ۔

انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرہ اپنے والد کے سر باندھا جن کی نگرانی میں انہوں نے ٹریننگ کے سخت مراحل طے کئے ۔

دوسری جانب جوڈو کی مائینس 90 کیٹیگری میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرکے پاکستان کا پرچم اقوام عالم میں سر بلند کیا ۔

شاہ حسین 2014 کے کامن ویلتھ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرچکے ہیں ۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے 6 ایتھلیٹس مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں ۔

جیولین تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.