سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے ایک ٹی وی شو میں اپنے والدین کی علحیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہنے کے دو راستے ہیں یا تو آپ سب کے ساتھ خوش ہیں یا اکیلے ۔ اپنی خوشی کے لئے آپ کو ایک راستہ کا انتخاب اگر کرنا پڑے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے ۔ سب کی خوشی کے لئے راستے الگ کرلینا منافقت والے رشتہ سے بہتر ہوتا ہے ۔ اس طرح جب آپ ملتے ہیں تو اس میں ایک الگ قسم کی اپنائیت اور گرم جوشی ہوتی ہے جو منافقت سے پاک ہوتی ہے ۔
میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہوں وہ میری بہترین دوست اور سب کچھ ہیں ۔ میرے والد ہمیشہ کال پر میرے لئے دستیاب ہوتے ہیں ۔ ان سے ملنے پر بھی کوئی پابندی نہیں جب چاہوں مل سکتی ہوں ۔ میرے والدین اگر ایک ساتھ خوش نہیں تھے تو علحیدگی بہتر تھی ۔ وہ دونوں اب اپنی زندگیاں سکون سے گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم بچے بھی مطمئن ہیں ۔ ہر کام کے پیچھے کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے جس کا اندازہ ہم وقت گزرنے کے بعد ہی کرپاتے ہیں ۔
سارہ علی خان کرینہ کپور کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات رکھتی ہیں اور اپنے تینوں بھائیوں کے ساتھ اپنی تصاویر اپنے مداحوں سے گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کرتی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.