The news is by your side.

ساڑھے چار ہزار سال پرانا پودا

0

آسٹریلیا میں ماہرین نباتات نے ایک سو اسی کلو میٹر پر پھیلا ہوا ایک پودا دریافت کیا جو سمندری گھاس کی ایک قسم ہے ۔

اس ایک سو اسی کلو میٹر پر پھیلے پودے کے مختلف حصوں کے ڈی این اے کئے گئے جن سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک ہی پودا ہے ۔ انسانی علم میں آنے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا پودا ہے ، ہوسکتا ہے کہ اس سے بڑے پودے بھی زمین پر موجود ہوں ۔

ماہرین کے مطابق سمندر میں موجود ایسے پودے یا تو تولیدی عمل سے پھیلتے ہیں یا ان کی جڑیں زمین میں اتنی گہری اور مضبوط ہوچکی ہوتی ہیں کہ وہ اپنا حجم حیرت انگیز حد تک بڑھا لیتے ہیں ۔

اس پودے کے سائز اور نشونما کا مطالعہ کرنے کے بعد ماہرین نباتات کا کہنا ہے کہ اس پودے کی عمر ساڑے چار ہزار سال ہے ۔

یہ پودا جو گھاس کی شکل میں ہے ایک کنارے سے کلون ہوتا ہوا دوسری جگہ پہنچا اور یوں یہ دنیا کا سب سے بڑا زندہ جسم ہے جو کلوننگ سے بڑھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.