The news is by your side.

بس کھائی میں گر گئی 22 مسافر ہلاک

0

بلوچستان کے علاقہ ژوب میں قلعہ سیف اللہ کے علاقہ میں مسافر بس کھائی میں جا گری ہے ۔

بس 23 مسافروں کے ساتھ لورا لوئی سے ژوب کے لئے روانہ ہوئی تھی ۔

بس اخترزئی کے مقام پر پہاڑ کی چوٹی سے گہری کھائی میں گری جس سے بس میں سوار 23 میں سے 22 مسافر جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں 5 بچے ، 5 خواتین اور 11 مرد ہلاک ہوئے ہیں اور صرف 1 کمسن لڑکا زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے کوئٹہ بھیجا گیا ہے ۔

حادثہ کی اطلاع کے بعد سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی پیغامات سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر بھیجے جارہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.