تہران کے سرکاری ٹی وی پہ خبر چلی ہے کہ صوبہ فارس کے شہر فیروز آباد میں کی ایک فیکتری میں دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ امونیم کے ٹینک سے لیکج بتائی جارہی ہے ۔
اس کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ کے نتیجہ میں 133 فیکٹری کارکن زخمی ہوئے جن میں سے 114 کارکنان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔
یہ خبر اس وقت آئی جب ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کی بحالی کے لئے کوشاں ہے ۔