مسیحوں کے مذہبی مقام ویٹیکن سٹی کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لاہور میں واقع یوحنا آباد کے گرجا گھر میں خود کش بمبار کو داخل ہونے سے روکنے کی کوشش میں آپنی جان کا نذرانہ دینے والے آکاش بشیر عمانوئیل کو سرونٹ آف گاڈ کے اعزاز سے نوازا ہے ۔
آکاش نے 15 مارچ 2015 میں گرجا گھر پر ہونے والے حملہ میں لازوال بہادری کا مظاہرہ کیا تھا ۔ اس دہشت گردی کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ جبکہ اس وقت چرچ میں بارہ سو افراد موجود تھے ۔
ویٹیکن سٹی کی جانب سے یہ اعزاز ان لوگوں کو ملتا ہے جو اپنی کمیونٹی کے لئے کوئی خاص کارنامہ انجام دیتے ہیں ۔ اس اعزاز کو دینے سے پہلے ویٹیکن نے پوری جانچ کی کہ آکاش اخلاقی اور روحانی طور پر کس کردار کا حامل تھا ۔ اس تحقیق کے لئے ویٹیکن سے ایک ٹیم آئی جس نے یہ ساری تحقیقات کیں اور پوری تسلی کے بعد آکاش بشیر کو خدا کا بندہ قرار دیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.