پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کی ہونہار بیٹی انیتا کریم نے پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹ فائیٹر نے آسٹریلوی حریف کو شکست دے دی ۔
مکسڈ مارشل آرٹ ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں لیکن گلگت بلتستان کی اس باصلاحیت بیٹی نے اس کھیل کو نہ صرف اپنایا بلکہ خود کو بہترین کھلاری کے بطور منوایا ۔
انیتا کے بھائی علومی کریم جو خود بھی ایک مکسڈ مارشل آرٹ فائیٹر ہیں نے انیتا کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انیتا کریم پاکستان کی پہلی اور دنیا کی ان چند خواتین میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے مشہور لمپینی اسٹیڈیم میں فائٹ کی اور تھائی لینڈ کے دارلحکومت بنکاک میں اپنی جیت کا جھنڈا گاڑا ۔
انیتا کی اس جیت پر سوشل میڈیا پر بھی کافی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔