The news is by your side.

ٹی20 دو ہزار بائیس کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار بائیس میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیدول کا اعلان کردیا ہے ۔

ٹی20 کرکٹ کا میگا ایونٹ رواں سال آسٹریلیا کے 7 شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

ایونٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا اور 13 نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا ۔

16 ٹیموں میں سے 12 کی تصدیق ہوگئی ہے اور باقی 4 ٹیموں کے لئے گلوبل کولیفائنگ راونڈ کے نتائج کے ذریعہ کیا جائے گا ۔

میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ سری لنکا اور نیمبیا کے مابین 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ میں پاک ہند ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں ہوگا ۔

پاکستان کے بقیہ میچز بتاریخ 27 اکتوبر ، 30 اکتوبر ، 3 نومبر اور 6 نومبر کو شیڈول ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.