The news is by your side.

محکمہ تعلیم سندھ کا 12 گاڑیوں کی واپسی کا مطالبہ

محکمہ تعلیم سندھ نے محکمہ کی 12 گاڑیوں کی واپسی کے لئے چیف سیکریٹری سندھ سے مدد طلب کی ہے جن کی مالیت دو کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے ۔

میڈیا ذروئع کے مطابق سابق وزیر تعلیم سعید غنی کے زیر استعمال ایک ، جام مہتاب ڈہر کے پاس دو سرکاری گاڑیاں ہیں ۔

ان کے علاوہ ایک سابق وزیر کا اسٹاف افسر بھی سرکاری گاڑی استعمال کررہا ہے ۔ سابق اسپیشل سیکریٹری رفعیہ حلیم نے بھی سرکاری گاڑی کو ذاتی استعمال کے لئے مختص کیا ہوا ہے اور ابھی تک ان کے زیر استعمال ہے ۔

نثار کھوڑو کے پی آر او بھی سرکاری گاڑی محکمہ کو واپس کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور ان کی گاڑی کے پیٹرول اور مرمت کے اخراجات بھی محکمہ برداشت کررہا ہے  ۔

تبصرے بند ہیں.