The news is by your side.

دورہ نیدر لینڈ اور ٹی 20 ایشیاء کپ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل نیدر لینڈ کے خلاف 3 میچز کے لئے 16 رکنی ٹیم اور ٹی 20 ایشیاء کپ کے لئے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نیڈر لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فخر زمان ، حارث رؤف ، امام الحق ، خوشدل شاہ ، محمد حارث ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونئیر ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں ۔

جبکہ ٹی20 ایشیاء کپ کے لئے بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونئیر ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں لہذا کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.